اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP municipal election results 2023مظفرنگر میں بی جے پی امیدوار میناکشی سواروپ نے 11786 ووٹوں جیت درج کی - Muzaffarnagar News

اترپردیش میونسیپل انتخابات کا نتیجہ آچکا ہے،بی جے پی نے اس انتخابات میں شاندار جیت درج کی ہے۔اس انتخابات میں سماجوادی پارٹی،بی ایس پی اور کانگریس کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے۔

بی جے پی امیدوار
بی جے پی امیدوار

By

Published : May 14, 2023, 10:50 AM IST

بی جے پی امیدوار

مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بلدیاتی انتخابات کی گنتی پرامن طریقے سے مکمل ہوئی، بی جے پی امیدوار میناکشی سواروپ نے 11786 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی کی میناکشی سوروپ کو مجموعی طرپر91942 ووٹ حاصل ہوئے اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار لولی شرما کو 80156 ووٹ حاصل ہوئے حالانکہ میونسپل انتخابات میں AIMIM امیدوار چھوٹی نے 11,531 ووٹ حاصل کیے۔


مظفر نگر ضلع کی دو میونسپلٹی اور آٹھ نگر پنچایتوں میں بھی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔صدر میونسپلٹی میں بی جے پی کے امیدوار نے جیت درج کی ہے جبکہ دیگر 9 مقامات پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مظفر نگر میونسپلٹی کی نئی صدر بنی میناکشی سوروپ نے کہا کہ یہ میری اکیلے کی جیت نہیں ہے، یہ مظفر نگر کے لوگوں کی جیت ہے۔ اور مظفر نگر کی ترقی کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا تھا کہ ہم اتنے ووٹوں سے جیت جائیں گے لیکن مجھے میری جیت کا یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ووٹروں نے اس الیکشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے میرے مرحوم سسر کی محنت کا پھل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اندور کی طرح شہر کو صاف ستھرا بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:UP Municipal Elections Results 'یوپی میں مجلس کے 100 سے زیادہ کونسلر کامیاب، نگر پالیکا و نگر پنچایت کے پانچ امیدواروں کی جیت'

انہوں نے کہا کہ مظفر نگر کے لوگ بہت خوش ہیں اور مظفر نگر کی ترقی ہماری ترجیح ہے، اب مظفر نگر میں ٹرپل انجن کی حکومت بن چکی ہے۔ انتخاباتی تشہیر کے دوران مظفر نگر کے عوام سے ترقی کے جو وعدے کئے گئے ہیں، انہیں پورا کریں گے اور عوام کے لئے ترقیاتی کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details