ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا سامنے آنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 41 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
آج موصول ہوئی 710 رپورٹ میں 41 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 31 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 305 رہ گئی۔مظفر نگر میں اب تک 100 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔