ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 12 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 172 رہ گئی ہے۔ جبکہ 19 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 12 نئے کیسز - میڈیکل کالج
مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 12 مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اطمینان کی بات یہ بھی ہے کی آج 35 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹے ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 12 نئے کیسز
ضلع میں آج 44 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 12 مثبت کیسز پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔ سبھی مثبت مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے۔
میڈیکل کالج سے پہلے ہی 730 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر کےگھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی ہے۔ اسکی مزید جانکاری اے ڈی ایم نے بھی دی ہے۔