ریاست اترپردیش کے مرادآباد تھانہ مغل پورہ علاقے کی انیتا شرما نے مغل پورہ تھانہ ایس ایچ او دیویندر سنگھ اور ایس آئی بالیندر یادو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی ملی بھگت سے مجھے اور میرے دو بیٹوں کو گھر سے بے گھر ہونا پڑا۔
'مجھ بیوہ اور میرے یتیم بچوں کو انصاف چاہیے' - یتیم بچوں کو انصاف
انیتا نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مرادآباد نگر مجسٹریٹ لالتا پرساد سے انصاف کی فریاد کی ہے۔
انیتا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مکان تھانہ مغل پورہ علاقے میں ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میرے جیٹھ نے میرے شوہر کے مرنے کے بعد میرے مکان پر قبضہ کر مجھے گھر سے بے گھر کردیا۔ پولس سے کئی بار شکایت کرنے پر بھی مجھے انصاف نہیں ملا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے ان سے کہا تھا کہ گھر خالی کردو آپ کو گھر مل جائے گا۔ وہیں انیتا کہتی ہیں کہ سی او آفس جانے کے بعد سی او میڈم نے ان سے کہا کہ بھیک مانگ کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر لو۔ لیکن انیتا کہتی ہیں کہ انہیں انصاف کی بھیک چاہیے، وہ صرف اپنے مرحوم شوہر کا حصہ مانگ رہی، جس پر جیٹھ کا قبضہ ہے۔ اب انیتا اعلٰی افسران کے پاس جاکر انصاف کی بھیک مانگ رہی ہے۔