متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ سسرال والوں نے گاڑی اور دو لاکھ روپے نقد کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس کا گلا دباکر جان سے مارنے کی کوشش بھی کی ہے۔
متاثرہ خاتون نے تحریری طور پر سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنی شکایتی تحریر میں کہا ہے کہ پانچ برس قبل ان کی شادی غازی آباد کے باشندہ سے ہوئی تھی، شادی کے وقت اس کی بیوہ ماں نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز کے طور پر تمام گھریلو سامان دیا تھا، لیکن سسرال کے لوگ اس سامان سے خوش نہیں تھے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں سے سسرال کے لوگ اس کا ذہنی اور جسمانی استحصال کرتے چلے آرہے تھے۔