اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے محلہ کھالا پار کے رہائشی محمد ذہیب نے انڈین انجینیئرنگ سروسز کا امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر شہر کے معزز افراد نے انہیں گلدستہ اور شال دے کر اعزاز سے نوازا۔
ذہیب مظفر نگر کے محلہ کھالا پار کے رہائشی ہیں۔ ان کے والد کا نام ارشاد قریشی ہے۔ ذہیب نے ابتدائی تعلیم آزاد ہائی اسکول رحمت نگر سے کی۔ ہائی اسکول کے امتحانات میں انہوں نے 79.33 فیصد نمبرات حاصل کیے اور لالا جگدیش پرساد سرسوتی ودیا مندر انٹر کالج سے 85.8 فیصد نمبرات حاصل کر کے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔
اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے انجینیئرنگ کی تیاری شروع کی اور پہلی کوشش میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی اور آئی ای ایس امتحان میں چھٹا رینک حاصل کر کے ملک بھر میں مظفر نگر کا نام روشن کیا۔