بعض اوقات شوق جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں، ایسے ہی ایک شوق نے بلود کے نوجوانوں کو موت کے دروازے تک پہنچا دیا۔ نوجوان کانوں میں ائرفون لگائے آن لائن فری فائر گیم سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔لیکن اس نے جس جگہ کا انتخاب کیا تھا وہ اس کے لیے قتل گاہ ثابت ہوئی،کیونکہ وہ گیم کھیلتے ہوئے ٹرین کی پٹریوں پر آ گیا۔ اس نے پیچھے سے آنے والی ٹرین کا ہارن بھی نہیں سنا۔ اور نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ Man wearing earphones hit by train in Balod
ریاست چھتیس کے ضلع بلود کے گندرڈیہی میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر نوجوان کی موت ہوگئی۔ نوجوان کو گیم کھیلنے کا شوق تھا وہ موبائل میں آن لائن فری فائر گیمز کھیلنے میں اتنا مگن ہو گیا کہ اسے خطرے کا احساس ہی نہ ہوا۔ نوجوان نے ٹرین کی پٹریوں پر بیٹھ کر کانوں میں ہیڈ فون لگانے کے بعد آن لائن فری فائر گیمز کھیلنا شروع کر دیا۔ اس دوران ایک تیز رفتار ٹرین پٹری پر آ گئی، لیکن وہ بالکل نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں بیٹھا ہے اس کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔ پھر وہاں کیا تھا۔ ہارن دیتے ہوئے ٹرین بہت قریب آگئی، اس دوران بھی نوجوان پٹری سے نہیں اترا اور آخر کار ٹرین اسے ٹکراتے ہوئے گزر گئی
گنڈرڈیہی تھانہ علاقہ کے رنگ کٹیرا گاؤں کا ایک نوجوان صبح رفع حاجت کے لیے نکلا تھا۔ اس دوران وہ کان میں ائرفون لگا کر آن لائن فری فائر گیم سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ لیکن جہاں وہ یہ کھیل کھیل رہا تھا وہ ریلوے ٹریک تھا۔ چنانچہ صبح ڈلی راجہڑا سے درگ جانے والی ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی جس کی وجہ سے نوجوان کی موت ہو گئی۔