ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ دھام پور میں شوگر میل کے نزدیک پھاٹک پر تاجر نے اپنی اسکوٹی سڑک کنارے کھڑی کر کے سامنے سے آرہی ٹرین کے آگے کود گیا-
بجنور میں کاروباری نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کی جس کی وجہ سے تاجر کی موقع پر ہی موت ہو گئی- موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے۔
خودکشی کرنے والے تاجر کی پولیس نے شناخت کر لی ہے جو پاس کے ہی شیر کوٹ قصبہ کا رہنے والا ہے۔ جس کی شناخت آلوک بندو (40) کے طور پر ہوئی ہے۔
متوفی کے اہل خانہ کے لوگوں نے بتایا کہ کئی دن سے آلوک دماغی الجھن میں تھا جس کی وجہ سے خودکشی کی وجہ بنی۔