اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ میں محکمہ صحت نے جعلی ڈاکٹروں پر چھاپے ماری کی - محکمہ صحت کی چھاپے ماری کارروائی

امروہہ ضلع کے سید ناگلی قصبے میں محکمہ صحت کی چھاپے ماری کارروائی کے بعد جعلی ڈاکٹروں میں ہنگامہ مچ گیا، کارروائی کے بعد بہت سے ڈاکٹرز اپنے کلینک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

In Amroha, the health department raided fake doctors
امروہہ میں محکمہ صحت نے جعلی ڈاکٹروں پر چھاپے ماری کی

By

Published : Nov 17, 2020, 7:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ سید ناگلی میں محکمہ صحت کو جعلی ڈاکٹروں کے ذریعہ ہسپتال کھول کر مریضوں کے علاج کے بارے میں مسلسل اطلاع حاصل ہو رہی تھی۔

امروہہ میں محکمہ صحت نے جعلی ڈاکٹروں پر چھاپے ماری کی

جس کے بعد محکمہ صحت کے نوڈل آفیسر سریندر کمار نے ٹیم کے ہمراہ قصبہ سید ناگلی میں چھاپہ مارا اور بہت سے جعلی ڈاکٹروں پر کارروائی کی۔

چھاپے کی اطلاع ملتے ہی جعلی ڈاکٹروں میں ہلچل مچ گئی اور بہت سارے، ڈگری نہ رکھنے والے ڈاکٹر اپنے ہسپتال اور مریضوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

امروہہ میں محکمہ صحت نے جعلی ڈاکٹروں پر چھاپے ماری کی

امروہہ ضلع کے نوڈل آفیسر سریندر کمار نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بہت سارے افراد ڈگریوں کے بغیر جعلی ڈاکٹر بنا کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر سید ناگلی میں چھاپے مارے اور دو جعلی کلینک سیل کرنے کے ساتھ دو جعلی کلینک کو بھی نوٹس دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details