اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Elections 2022 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی تشہیری مہم کے آج آخری دن میرٹھ میں تمام سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
وہیں شہر اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رنجن شرما کے لیے میرٹھ پہنچے معروف شاعر و کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے مسلم اکثریتی علاقے کے گولاں کنواں میں اپنے اشعار کے ذریعے ووٹرس کو لبھانے کی کوشش کی۔