لکھنؤ:عمران مسعود نے آج یہاں واقع بی ایس پی دفتر میں اپنے حامیوں کے ساتھ مایاوتی سے ملاقات کر پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے مایاوتی نے پارٹی میں شامل ہونے پر ان کا استقبال کیا۔Imran Masood Get BSP Membership From Mayawati Today
انہوں ٹوئٹ کر کے بتایاکہ اترپردیش و خاص کر مغربی یوپی کی سیاست میں عمران مسعود ایک جانا پہچانا نام ہے۔ جنہیں آج اپنے قریبی معاونین کے ساتھ مجھ سے ملاقات کی اور سماج وادی پارٹی چھوڑ کر اچھی نیت و پوری قوت سے کام کرنے کے وعدے کے ساتھ بی ایس پی میں شامل ہوگئے۔ ان کا تہہ دل سے استقبال ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسعود نے گذشتہ مارچ میں ہوئے اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس چھوڑ کر ایس پی کی رکنیت حاصل کی تھی۔ الیکشن میں ایس پی سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد سے وہ پارٹی قیادت سے ناراض چل رہے تھے۔
مایاوتی نے مسعود کو مغربی اترپردیش کا بی ایس پی کا کنوینر بھی نامزد کیا ہے۔ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا' ساتھ ہی پارٹی میں کام کرنے کے ان کے زبردست جوش و خروش کو دیکھ کر آج ہی انہیں مغربی یوپی بی ایس پی کا کنوینر بنا کر وہاں پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط بنانے و خاص کر اقلیتی سماج کو پارٹی سے جوڑنے کی بھی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی۔