رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ کے خلاف مسلسل جانچ کے بعد سماجوادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھیلش یادو کے حکم پر آج صبح 10 بجے بریلی، پیلی بھیت، سنبھل، بدایوں، امروہہ، مرادآباد اور بجنور کے سماجوادی لیڈران، کارکنان اور پارٹی عہدیداران رام پور پہنچ رہے تھے۔
رام پور میں دفعہ 144 نافذ - اعظم خان
جوہر یونیورسٹی کے معاملے پر گھمسان جاری ہے،سماجوادی پارٹی کارکنان کے مظاہرے اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے رام پور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
رام پور میں دفعہ 144 نافذ
پولیس انتظامیہ کو جب اس کی خبر ہوئی تو سارے راستوں کو بند کر دیا اور دفعہ 144 نافذ کردیا۔ ساتھ ہی رام پور میں آج داخل ہوئی سبھی گاڑیوں کی جانچ نام پتے کے ساتھ ہو رہی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ آنجنے کمار نے بتایا کہ عیدالاضحی قریب ہے اور کانوڑ یاترا بھی جاری ہے، کوئی بڑی واردات نہ ہو اس لیے ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔