اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم خواتین کی تعلیم میں اے ایم یو کا اہم کردار - urdu news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریبا 35 ہزار ملک اور بیرونی ممالک کے طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں 35 فیصد طالبات ہیں۔ اے ایم یو کے ویمنز کالج میں ہی صرف تین ہزار سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مسلم خواتین کی تعلیم میں اے ایم یو کا اہم کردار
مسلم خواتین کی تعلیم میں اے ایم یو کا اہم کردار

By

Published : Dec 23, 2020, 8:20 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعظم اور مہمان اعزازی وزیر تعلیم نے اپنی تقریر میں خواتین کی تعلیم کا ذکر کیا تو اے ایم یو ویمنز کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے بھی خواتین کی تعلیم اور ان کی اہمیت پر اپنا خطبہ پیش کیا۔


عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریبا 35 ہزار ملک اور بیرونی ممالک کے طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس میں 35 فیصد طالبات ہیں۔ اے ایم یو کے ویمنز کالج میں ہی صرف تین ہزار سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مسلم خواتین کی تعلیم میں اے ایم یو کا اہم کردار

اے ایم یو ویمنز کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کے ساتھ پروگرام بہت اہم تھا۔ اے ایم یو کے صد سالہ تقریب کے موقع پر مجھے پچھلے سو سال میں خواتین کی تعلیم میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شراکت پر ایک مختصر تعارف پیش کرنا تھا۔

مسلم خواتین کی تعلیم میں اے ایم یو کا اہم کردار

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک بڑی تاریخ ہے جس کو مجھے پانچ منٹ میں اپنی تقریر میں پیش کرنا تھا۔

پروفیسر نعیمہ خاتون نے شیخ عبد اللہ صاحب پر روشنی دالتے ہوئے کہا کہ شیخ عبد اللہ صاحب ویمنس کالج کے بانی کہے جاتے ہیں جہاں آج تین ہزار سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں، ان کا خواتی کی تعلیم میں بڑا شراکت ہے۔

ویڈیو
مولانا الطاف حسین حالی، اسرارالحق مجاز یہ سب جو شاعر تھے ان سب نے بھی اپنی شاعری میں خواتین کی تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے۔ جیسے مجاز صاحب کا ایک شعر ہے جو بہت مشہور ہے جن کو مینے اپنی تقریر میں بھی پڑھا ہے"تیرے ماتھے پر یہ آنچل بہت ہی خوب ہے لیکن تو اس آنچل کو ایک پرچم بنا لیتی تو اچھا تھا"۔پروفیسر نعیمہ خاتون نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے وزیراعظم نے بڑی پہل کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے تقریر میں مزید کیا کہ سو سال قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا پہلا چانسلر خاتون کو بنانا گیا تھا جو بہت اچھی بات ہے، اے ایم یو کی پہلی چانسلر بیگم سلطان جہا 1920 سے 1930 تک رہی تھی۔مزید پڑھیں:

'وزیراعظم سے ہمیں سوغات کی امید تھی، نہیں ملی'

انہوں نے کہا کہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آج سے سو سال قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی خواتین کی تعلیم کو کتنا پسند کرتی تھی ہم یہ سوچ سکتے ہیں۔ پہلے اسکول تھا، پھر انٹرکالج ہوا، پھر ڈگری کالج 1937 میں ہوا تو 1937 سے ہم لوگ رکھے نہیں اور آج کی صورت حال یہ ہے کہ یہا چھہ فیکلٹیز ہیں، 114 اساتذہ ہیں، 33 پروفیسر ہیں، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسمارٹ کلاسز، کمپیوٹر لیب ہیں اب تو سومنگ پل بھی تیار ہوگیا ہے طالبات کے لئے تو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کا بہت اچھا ماحول ہے۔

مسلم خواتین کی تعلیم میں اے ایم یو کا اہم کردار
پروفیسر نعیمہ خاتون نے مزید کہا کہ آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں کہیں بھی جائیں ہمارے یہاں کے پروڈکٹ (صابق طالبات) آپ کو مل جائیں گے تمام ممالک میں اچھے عہدوں پر، NASA تک میں سائنٹسٹ ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details