مولانا آزاد لائبری کی جانب سے مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیسن تحقیق میں اہم پیشرفت - مردم شماری ڈیٹا ریسرچ
اتر پردیش میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) دوسری مرکزی یونیورسٹی بن گئی ہے جہاں ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں تحقیق اور علمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر اس کی مولانا آزاد لائبریری میں مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیسن قائم کیا گیا ہے۔
Published : Dec 29, 2023, 3:24 PM IST
|Updated : Dec 29, 2023, 6:45 PM IST
علیگڑھ : ریاست اتر پردیش میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) دوسری مرکزی یونیورسٹی بن گئی ہے جہاں ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں تحقیق اور علمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر اس کی مولانا آزاد لائبریری میں مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیسن قائم کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی یونیورسٹیوں میں تحقیق اور علمی سرگرمیوں کو اگے بڑھانے کے سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا ازاد لائبریری میں مردم شماری کے ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن لائبریری کی ڈیجیٹل ریسورسز سینٹر (DRS) میں چار وقف شدہ اسٹیشنز کے قیام کی نشاندہی کی گئی تھی۔
مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن :
یہ ایک جدید سہولت ہے جو مردم شماری کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے جامع تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جہاں کل 96 کمپوٹر لگائے گئے ہیں اور اس کی اوقات صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک ہے۔ مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن کا استعمال اے ایم طلبہ سمیت دیگر یونیورسٹی کے بھی طلبہ کر سکتے ہیں جس کے لئے انہیں اپنے تعلیمی ادارے سے اجازت لینے کے بعد مولانا آزاد لائبریری کی لائبریرین سے بھی تحریری اجازت لینی ہوگی۔ ریاست اتر پردیش میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے بعد اے ایم یو دوسری مرکزی یونیورسٹی ہے جہاں کی لائبریری میں تحقیق اور علمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیسن قائم کیا گیا ہے۔
مولانا آزاد لائبریری کی دفتری لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن لائبریری کے موجودہ وسائل میں اضافہ کرے گا، باخبر فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے لیے ریسرچ میں مردم شماری کے اعداد و شمار کو استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ مردم شماری ڈیٹا ریسرچ ورک اسٹیشن ایک جدید سہولت ہے جو مردم شماری کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے جامع تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد اساتذہ، محققین اور ڈیٹا استعمال کرنے والوں کو کثیر المقاصد ترقیاتی اقدامات، ان کی نگرانی اور تشخیص سے متعلق جدید ٹولز اور وسائل فراہم کرنا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے سے لیس ورک اسٹیشن اسکالرز اور طلبہ کو ابادیاتی نمونوں، سماجی و اقتصادی رجحانات، تعلیمی اور پالیسی تحقیق کے لیے اہم ڈیٹا پوائنٹس کے بارے میں مواد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس پاؤں کے السر کا لیزر سے علاج کی ایجاد، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر کا کارنامہ
واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجود مولانا ازاد لائبریری کی بنیاد 1955 میں جواہر لال نہرو نے لیٹن لائبریری کے نام سے رکھی تھی۔ بنیاد رکھنے کے تقریبا تین سال بعد 22 فروری 1958 میں مولانا ابوالکلام ازاد کے انتقال کے وقت لیٹن لائبریری کی عمارت کا کام زیر تعمیر تھا تقریبا پانچ سالوں میں مولانا ازاد لائبریری کی عمارت کا کام مکمل ہوا۔ چھ دسمبر 1960 میں جواہر لال نہرو نے اس لیٹن لائبریری کا افتتاح کیا تو اس کا نام مولانا آزاد لائبریری رکھا جو آج دنیا بھر میں مولانا آزاد لائبریری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔