کرونا انفیکشن سے لوگوں کو بچانے اور عوامی مقامات پر غیر ضروری اجتماع سے روکنے اور آنے والے تہواروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر آلوک سنگھ نے ضلع میں 30 اگست تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا۔
اے ڈی سی پی لا اینڈ آرڈر شردھا پانڈے نے بتایا کہ جولائی اور اگست میں ساون، شیوارتری، عید الاضحیٰ، یوم آزادی، محرم، رکشا بندھن اور جنم اشٹمی جیسے بڑے تہواروں کے پیش نظر گوتم بدھ نگر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
طبی خدمات اور ضروری خدمات کے علاوہ کنٹینمنٹ زون میں دیگر تمام سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔
کسی بھی قسم کے سماجی، سیاسی، کھیل، تفریح، تعلیمی، ثقافتی پروگرام، مذہبی تہوار اور دیگر اجتماعات سے متعلق سرگرمیوں کو بغیر کسی اجازت کے نہیں ہوں گی۔
شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد شرکت کر سکیں گے۔ میٹرو، بسیں اور ٹیکسی میں پچاس فیصد سے زیادہ سواری نہیں بیٹھ سکے گی۔