ای ٹی وی بھارت نے اتوار کے روز مظفرنگر کی 13 سالہ سمرین پر ایک خصوصی رپورٹ شائع کی تھی۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سمرین کی مدد کی۔
اس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سمرین کے اہل خانہ کو ان کے گھر پر راشن مہیا کروایا۔
ضلع کی قصبہ کٹھولی کی رہائشی اور 13 سالہ سمرین معاشی اعتبار سے بہت کمزور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر سمرین کے والد معذور ہیں اور سمرین اپنے تمام بھائی بہنوں میں سب سے بڑی ہیں، لاک ڈاؤن کے درمیان ان کا دو وقت کی روزی روٹی حاصل کر پانا مشکل تھا جس کی وجہ سے سمرین نے اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی مہیا کروانے کی ذمہ داری اپنے کندھے پر لے لی۔سمرین نے اپنے گھر کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے والد کے ای رکشہ کو چلانا شروع کیا۔
ای ٹی وی بھارت نے اتوار کے روز اس کہانی پر ایک رپورٹ شائع کی تاکہ ان کی صورتحال کے بارے میں حکومت کو آگاہ کیا جاسکے۔
پیر کے روز ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر بلجیت سنگھ سمرین کے گھر گئے اور کنبہ کی خراب حالت دیکھی اور یہ جاننے کے بعد کہ اس خاندان کو حکومت کے بیداری پروگرام کے تحت کوئی امداد نہیں ملی ہے جس پر بلجیت سنگھ نے انہیں انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔