بھارت بند کو دیکھتے ہوئے مغربی اترپردیش کے تمام اضلاع میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے، اس کے لیے میرٹھ اے ڈی جی زون اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
میرٹھ شہر میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ڈرون کیمرے سے نظر رکھی گئی۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات شہر میں بند کا اثر کم ہی دیکھنے كو ملا لیکن شہر سے باہر ہائی وے كو کسانوں نے پوری طرح سے جام کر اپنی ناراضگی درج کرائی ۔
ذرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان یونین کے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے 20سے زائد سیاسی جماعتوں کے علاوہ سماجی ملی تنظیموں نے بھی بھارت کی حمایت کی۔
بھارت بند کے دوران ضلع میرٹھ میں بھی اس کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا ۔ویاپار سنگھ کی جانب سے جہاں بازاروں کو کھولا گیا۔ وہیں کسانوں نے دہلی دہرادون ہائی وے کو پوری طرح جام کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا ۔
بھارت بند کا میرٹھ میں ملا جلا اثر ان کہنا تھا کہ حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے کسان آج سڑکوں پر دیکھائی دے رہے ہیں۔ حکومت چاہے تو اس زرعی قوانین کو واپس لے کر کسانوں کے ساتھ مل کر کوئی بیچ کا راستہ تلاش کرنا چاہیے ۔
ذراعی قوانین کی مخالفت کو آج جہاں سیاسی جماعتوں نے بھارت بند کی حمایت کی وہیں ملی اور سماجی تنظیموں کی مدد سے کسانوں کے بند کو کامیاب بنانے کی بات بھی کہی ۔