کورونا وبا کی وجہ سے ٹیکا کاری پروگرام ملتوی کر دیا گیا تھا۔ نئے سرے سے شروع ہوئے ٹیکا کاری پروگرام میں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق احتیاط برتی جا رہی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ٹیکا کاری پروگرام شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی جاری ہے۔ مقصد ہے زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو ٹیکا کاری پروگرام کے دائرے میں لانا۔
اس کام کے لیے پورے ضلع میں 22 ٹیمیں مختص کی گئی ہیں۔ ٹیکا کاری پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے این جی اوز کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔