اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس مسلمانوں کے اور بی جے پی ہندؤوں کے نقصان کے ذمہ دار' - UP

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے مسلمانوں سے عظیم اتحاد کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

مولانا توقیر رضا خاں

By

Published : Apr 14, 2019, 11:26 PM IST

انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس نے مسلمانوں کے ساتھ دغابازی کی ہے تو بی جے پی نے ہندو سماج کے ساتھ فریب کیا ہے، لہذا کانگریس اور بی جے پی دونوں کو مشترکہ طور پر سبق سکھانے کے لیئے دونوں ہارٹیوں کو ساتھ ملکر بی جے پی اور کانگریس کو شکست دینے کے لیئے اتحاد کی حمایت کرنی چاہئیے۔

متعلقہ ویڈیو

آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرس کہا کہ اس وقت مُلک میں بی جے پی کے خلاف ماحول بن چکا ہے اور تمام مذاہب کے لوگ موجودہ مرکزی حکومت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 2004 سے 2014 تک کانگریس کے دور اقتدار میں مسلسل بم بلاسٹ ہوتے رہے، بے تحاشہ سیریئل بلاسٹ ہوئے اور اس دہشتگردی کے الزام میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرکے مسلم سماج کی شبیہ داغدار کیا گیا۔

کانگریس نے آر ایس ایس کے اشارہ پر سچر کمیٹی کی رپورٹ تیار کرائی ہے اور اس رپورٹ کی بنیاد پر کانگریس نے پردہ کے پیچھے سے آر ایس ایس کو واضح کیا تھا کہ ہم نے مسلمانوں کو کس حالات میں لاکر کھڑا کیا ہے، بی جے پی کے طرز پر آر ایس ایس کانگریس کی بھی حمایت کرتی ہے۔


مولانا توقیر نے کہا کہ وہ ٹرپل سی (Tripple C) کے تقدس کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں یہ ٹرپل سی کے معنی ہیں کنٹری، کانسٹیٹئوشن اور کمیونٹی (Country, Constitution and Community) یعنی مُلک، آئین اور قوم کی سلامتی ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details