اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسجد میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ: امام معطل - ونئے پور گاؤں کی مسجد

ضلع باغپت میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کے بعد امام کو مسجد سے ہٹا دیا گیا ہے، گاؤں کے سابق پردھان سریش کا کہنا ہے کہ دوسرے گاؤں کا ایک نوجوان ہمارے گاؤں کی مسجد میں آیا اور ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا، یہ سراسر غلط ہے اور ہمیں اس پر افسوس بھی ہے۔

ہنومان چالسہ معاملہ
ہنومان چالسہ معاملہ

By

Published : Nov 5, 2020, 7:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے کھیکڑا پولیس اسٹیشن کے علاقے ونئے پور گاؤں کی مسجد میں بی جے پی کے ضلعی ایگزیکیوٹیو ممبر منوپال بنسل کے ہنومان چالیسہ پڑھنے پر مسجد کے امام کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس معاملہ پر مسلمانوں اور امام نے کیمرے کے سامنے اپنا بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

ہنومان چالسہ

وہیں دوسری طرف ہنومان چالیسہ پڑھنے والے منوپال بنسل کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھائی چارہ بنانے کے لئے امام کی رضامندی سے مسجد میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ونئے پور گاؤں کی مسجد میں دو دن پہلے ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ہندو برادری کے لوگوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گاؤں میں مکمل بھائی چارہ ہے۔ ایسی کوئی بھی چیز نہیں ہے جو گاؤں کا ماحول خراب کرے۔

گاؤں کے سابق پردھان سریش کا کہنا ہے کہ دوسرے گاؤں کا ایک نوجوان ہمارے گاؤں کی مسجد میں آیا اور ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے لگا۔ یہ سراسر غلط ہے اور ہمیں اس پر افسوس بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details