اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ilma Malik Got Maulana Arshi Gold Medal Award: دیوبند کی ہونہار بیٹی علمہ کو مولانا عرشی گولڈ میڈل سے نوازا گیا - مولانا عرشی گولڈ میڈل

دیوبند کی ہونہار بیٹی علمہ ملک Ilma Malik کو ایم اے اردو MA Urdu میں 79 فیصد نمبرات حاصل کرنے پر چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے تعلیمی سال 2020-21 کے لئے 'مولانا عرشی گولڈ میڈل' Maulana Arshi Gold Medal Award کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Ilma Malik Got Maulana Arshi Gold Medal Award: دیوبند کی ہونہار بیٹی علمہ کو مولانا عرشی گولڈ میڈل سے نوازا گیا
Ilma Malik Got Maulana Arshi Gold Medal Award: دیوبند کی ہونہار بیٹی علمہ کو مولانا عرشی گولڈ میڈل سے نوازا گیا

By

Published : Jan 13, 2022, 7:44 PM IST

اتر پردیش کے دیوبند کے محلہ پٹھانپورہ کی طالبہ علمہ ملک Ilma Malik نے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی Chaudhry Charan Singh University میرٹھ سے اردو مضمون میں ایم ا ے فائنل میں 79 فیصد نمبرات لیکر امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جس کے لئے انہیں مولانا عرشی گولڈ میڈل کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

Ilma Malik Got Maulana Arshi Gold Medal Award: دیوبند کی ہونہار بیٹی علمہ کو مولانا عرشی گولڈ میڈل سے نوازا گیا

علمہ یونیورسٹی کی ریگولر طالبہ ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ اور اساتذہ کے علاوہ دیوبند کی تعلیمی، سماجی اور دیگر معزز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کیا اور علمہ کے روشن مستقبل کی دعائیں دی۔ Maulana Arshi Gold Medal Award

اس سلسلہ میں طالبہ علمہ Ilma Malik ملک نے کہاکہ لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملنے چاہئے، میرے گھر والوں نے ہمیشہ میری تعلیم میں میرا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

اُردو ایم اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی علمہ ملک نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بتایا کہ یہ مقام حاصل کر کے مجھے واقعی بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اور یہ صرف میری خوشی نہیں ہے بلکہ یہ میرے ماں باپ کی خوشی ہے اور یہ خوشی میرے لئے محض خوشی نہیں ہے بلکہ یہ میرے لئے ایک جذبہ ہے۔ مجھ میں ایک جوش پیدا کرتا ہے تاکہ میں ان لڑکیوں کے لئے بھی بہت کچھ کر سکوں جو دیوبند سے باہر نہیں جا پاتی ہے۔ Ilma Malik Got Maulana Arshi Gold Medal Award

علمہ نے کہا کہ میں نے نیٹ کا امتحان دیا ہے۔ مجھے پی ایچ ڈی کرنی ہے اور پروفیسر بننا ہے اور اردو کی بقا کے لیے کام کرنا ہے۔ علما نے بتایا کہ یہ ایوارڈ گورنر آنندی بین پٹیل نے ہمیں دیا ہے اور یہ دوسرا ایوارڈ ہے۔

علمہ ملک نے بتایا کہ ان کا خاندان اور دوست احباب سبھی بہت خوش ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تحائف بھی مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آگے اور زیادہ محنت کریں گی اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کریں گی۔ Ilma Malik Got Maulana Arshi Gold Medal Award

وہیں علمہ کی والدہ رانی نے بتایا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی آگے بڑھے اور باقی سب بچے بھی اسی طرح تعلیم حاصل کریں اور آگے بڑھیں۔ میں تو کہتی ہوں کہ بیٹیوں کو پڑھانا چاہیے اور ان کے والدین کو چاہئے کہ اپنے بیٹیوں کو سپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Award to Top Students of Yadgir: یادگیر میں ٹاپ کرنے والی طالبات کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو چاہئے کہ حجاب کے ساتھ پردے کا خاص خیال رکھیں۔ میں بھی اپنے بیٹیوں کو ایسے ہی باہر بھیجتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پڑوسی رشتہ دار سبھی کافی خوش ہیں اور ملنے آ رہے ہیں۔

علمہ کی بہن صبا ملک نے کہا کہ میری بہن نے ہمیں بہت کچھ تحفہ میں دیا ہے اس کی محنت اور لگن کی وجہ سے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنی بہن کو سپورٹ کیا ہے۔ Ilma Malik Got Maulana Arshi Gold Medal Award

ABOUT THE AUTHOR

...view details