ضلع میرٹھ کے مختلف تھانوں میں غیر قانونی طریقے سے تیار کیے جا رہے اسلحہ فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں طمنچے کے ساتھ آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مغربی اتر پردیش میں پنچائتی انتخابات میں نا خوشگوار واقعہ کو انجام دینے کی غرض سے میرٹھ میں مختلف جگہوں پر غیر قانونی طور پر اسلحہ بنانے کا کام کیا جا رہا تھا جن کے خلاف میرٹھ پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں طمنچہ اور ان کو بنانے والے اوزار برآمد کرنے کے ساتھ ہی قریب آٹھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔