اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: 2300 لیٹرغیر قانونی شراب برآمد - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں مختلف تھانوں کے تحت تقریباً 2300 لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی گئی ہے۔

غیر قانونی شراب برآمد
غیر قانونی شراب برآمد

By

Published : Mar 4, 2020, 5:14 PM IST

بہرائچ میں غیر قانونی شراب کا کاروبار کافی پھل پھول رہا تھا، جس پر ضلع انتظامیہ و پولیس کی مشترکہ کوششوں سے الگ۔ الگ تھانے کے تحت چھاپہ مارکر تقریباً 2300 لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس برآمدگی کے سبب ناجائز شراب کے کاروباری میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں کوتوالی مرتیہا کے تحت آج سرجو ندی کے کنارے 11 ڈرم (تقریباً 2200 لیٹر) غیر قانونی کچی شراب برآمد کر تباہ کیا گیا۔

تھانہ وشیشور گنج کے تحت 10 لیٹر غیر قانونی کچی شراب برآمد کر دھرمیندر عرف گگری سونکر کو گرفتار کر کے مقدمہ قائم کیا اور جیل بھیجا۔

تھانہ روپی ڈیہا کے تحت رمیش ابن بہاری کو 20 لیٹر غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ گرفتار کیا، جس کے سلسلے میں مقامی تھانہ نمبر 0086/2020 دفعہ 60 ایکسائز ایکٹ درج کیا گیا۔

وہیں تھانہ روپیڈیہا میں گڈو سنگہانیہ کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جس کے پاس سے 30 عدد نیپالی کرنالی شراب برآمد کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل روانہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں سبھی گرفتار ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details