ہردوئی کی ہریاواں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے ، اور ساتھ ہی پولیس کی ٹیم نے رام شنکر شرما ضلع سیتاپورباشندہ کو گرفتار کیا ہے۔
تفتیش میں یہ پتا چلا ہے کہ یہ ملزم ہریانوی پولیس اسٹیشن کے گاؤں بدائی جور میں غیر قانونی اسلحہ کا کاروبار کرتا تھا وہیں اس نے غیرقانونی اسلحہ کی فیکٹری لگا رکھی تھی جہاں دبش دینے کے بعد پولیس کو بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوے ہے ۔