گوتم بدھ نگر کے مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر آج نوئیڈا کے سٹی مجسٹریٹ شیلیندر کمار مشرا، سرکل پولیس آفیسر اور محکمۂ آلودگی کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ 39 کے تحت واقع سیکٹر 107 نوئڈا میں گریٹ ویلیو شرنم کی جانب سے غیرقانونی طریقہ سے چلنے والے آر ایم سی پلانٹ کو سیز کردیا۔
غیرقانونی آر ایم سی پلانٹ کے خلاف کارروائی - آج نوئیڈا سٹی مجسٹریٹ شیلیندر کمار مشرا
اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی انتظامیہ نے غیرقانونی طریقے سے چلنے والے ایک آر ایم سی پلانٹ کو بند کر دیا۔

Action against RMC plant up noida
ٹیم نے ایک مکسر مشین ٹی ایم آر کو ضبط کرکے تھانے میں جمع کرادیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے اس سلسلے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آگے بھی اس قسم کی مہم ضلع میں جاری رہے گی اور جہاں جہاں بھی غیر قانونی طور سےآر ایم سی پلانٹ چلاتے ہوئے پائے جائیں گے اور ا ین جی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی جائے گی ان کے خلاف اسی طرح تادیبی کارروائی کی جائے گی۔