ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے صدر تحصیل علاقے میں تحصیل انتظامیہ نے لینڈ مافیا پر بڑی کارروائی کی ہے۔
اس سلسلے میں امروہہ ایس ڈی ایم وویک یادو نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کی گئی ہے، تقریباً 40 بیگھہ زمین پر غیر قانونی طور پر کالونی بنانے کی تیاری چل رہی تھی جس کو روکا گیا ہے۔ ساتھ ہی جو پلاٹ تعمیر کی گئی تھی اس کو جے سی بی کی مدد سے گرا دیا گیا۔