اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے قدیم قمریہ باغ قبرستان کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے اس پر تعمیراتی کام شروع کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
قبرستان کی انتظامیہ کمیٹی نے منگل کو ایک میٹنگ کر کے واضح کر دیا ہے کہ قبرستان کی زمین پر غیر قانونی تعمیر کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔ انتظامیہ کمیٹی نے اس کے خلاف عوام سے تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
دراصل معاملہ بارہ بنکی شہر کے قمریہ باغ میں واقع قدیم قبرستان کا ہے، جس کا گاٹہ نمبر 2745 ہے۔ الزام ہے کہ اسی قبرستان کے حصے پر سنیتا چورسیہ نام کی ایک خاتون گزشتہ 3 دسمبر کو تعمیری کام شروع کرا رہی تھیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پلاٹ کی کھدائی کے وقت وہاں قبروں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ جنہیں مٹی کے ساتھ پھینکوا دیا گیا۔ قمریہ باغ قبرستان کمیٹی کی درخواست پر ایس ڈی ایم نے کام رکوا کر جانچ کا حکم دیا تھا۔