اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal liquor Recovered in Etawah اٹاوہ میں ستر لاکھ کی غیر قانونی شراب برآمد

اٹاوہ پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے تقریباً 70 لاکھ مالیت کی غیر قانونی شراب برآمد کی ہے۔ ٹرک میں انگریزی شراب کی بوریاں لہسن کے ساتھ چھپائی گئی تھیں۔ Etawah police Recovered Illegal liquor

اٹاوہ میں ستر لاکھ کی غیر قانونی شراب برآمد
اٹاوہ میں ستر لاکھ کی غیر قانونی شراب برآمد

By

Published : Apr 4, 2023, 2:22 PM IST

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں چوبیا پولیس نے پیر کو ایک ٹرک سے بہار لے جائی جارہی ہے 70 لاکھ روپئے سے زیادہ کی شراب برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سنجے کمار نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیفئی ناگیندر چوبے کی قیادت میں چلائی گئی مہم میں چوبیا پولیس نے ایک ٹرک کو ضبط کر کے اس سے تقریبا 70 لاکھ مالیت کی شراب برآمد کیا ہے۔ شراب کی پیٹیوں کو لہسن کی بوریاں رکھ کر چھپایا گیا تھا۔ ٹرک حصار سے مختلف برانڈ کی شراب بھر کر بہار جارہا ہے۔ چوبیا پولیس نے آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر چیکنگ کے بعد اس ٹرک کو پکڑا ہے۔ جس میں مکڈاویل انپیریل بلیو سمیت کئی برانڈ کی شراب برآمد کی گئی ہے۔ اس معاملے میں ٹرک کے ڈرائیور تاگارام کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ 26مارچ کو تگارام ہسار سے شراب کو لے کر بہار کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن اب اٹاوہ پہنچا۔

سنجے کمار نے بتایا کہ شراب اسمگلنگ سے جڑے ہوئے لوگوں کی باریکی جانچ پڑتال کے لئے پولیس کی ٹیمیں سرگرم کر دی گئی ہے جو ملزمین کی گرفتاری میں مصروف ہیں۔ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک سال سے شراب کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔ وہ شراب کو بنگال اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں لے جاتا ہے۔ اس شراب کی قیمت تقریباً 70 لاکھ روپے ہے۔ ایس ایس پی نے پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ریاست بہار کے بھوجپور ضلع میں غیر قانونی شراب کی برآمدگی کو لے کر چھاپہ مارنے گئی محکمہ ایکسائز کی ٹیم کا گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details