اتر پردیش میں پنچایتی انتخابات سے قبل شراب کی ضبطی کو پولیس بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ہریانہ کے سونپٹ میں واقع گاؤں سیسنا گاؤں کا رہائشی بسنت کمار سونپٹ سے ایک انگریزی شراب کینٹ میں لے کر بہار جارہا تھا۔
پولیس کوتوالی دادری کے علاقے میں گاؤں بل اکبر پور ٹول کے قریب ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر چیکنگ کے لئے پولیس نے روکا۔
تلاشی کے دوران کینٹر سے بھاری مقدار میں انگریزی شراب کی پیٹیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اہلکار ڈرائیور کو پکڑ کر کینٹر کوتوالی لے گئے۔
دوران تفتیش ڈرائیور نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے متعدد بار اپنا نام غلط بتاتا رہا لیکن سختی کے بعد اس نے اعتراف کیا کہ شراب سونی پت سے بہار لے جارہا تھا اور اس کا نام بسنت ولد لچند ہے۔
اے سی پی نتن کمار کا کہنا ہے کہ کینٹر سے انگریزی شراب کے 100 باکس برآمد ہوئے ہیں جس کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔