اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal constructions in Ghaziabad: غیر قانونی ہوٹل مسمار، ہوٹل کا مالک فرار - ہوٹل کا مالک فرار

غازی آباد میں غیر قانونی طریقہ سے ہوٹل تعمیر کرنا ہوٹل کے مالک کے لئے مہنگا ثابت ہوا، کیونکہ رکن اسمبلی کی برہمی کے بعد اس ہوٹل کی عمارت کو بلڈوزر سے مسمارکردیا گیا۔ Illegally Constructed Hotel Demolition

ہوٹل مسمار
ہوٹل مسمار

By

Published : May 12, 2022, 11:41 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد روپ نگر غازی آباد روڈ پر ایک زور آور شخص پر یہ الزام ہے کہ اس نے پہلے 88 مربع گز کا پلاٹ خریدا اور جی ڈی اے کا نقشہ پاس کرائے بنا ہی دو منزلہ ہوٹل بنا لیا۔ اس کے بعد ہوٹل کے سامنےبیت الخلا بنوایا۔Illegally Constructed Hotel Demolition

ہوٹل مسمار

جب اس معاملہ کی خبر میڈیا پر وائرل ہوئی تو لونی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر موقع پر پہنچے اور برہمی کا اظہار کیا۔Illegally Constructed Hotel Demolition

انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے کہا کہ اگر وہ بر وقت کاروائی کرتے ہیں وہ بذات خود اس غیر قانونی عمارت کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

مزید پڑھیں:Smugglers House Demolishes In Bareilly: بی ڈی اے نے اسمگلروں کے گھر کی عمارت مسمار کی

جس کے بعد متعلقہ افسران بلڈوزر لے کر پہنچے اور اس عمارت کو مسمارکردیا، کاروائی کے وقت ہوٹل رادھاکرشن ڈھابہ کا مالک فرار تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details