نوئیڈا:بھولیکھ ڈپارٹمنٹ، ورک سرکل نائن، اترپردیش کے آبپاشی محکمہ نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کی مشترکہ ٹیم نے یمنا زیر آب علاقے میں غیر قانونی فارم ہاؤسز کی تعمیر کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس میں دس ہیکٹر اراضی پر بنائے گئے 15 غیر قانونی فارم ہاؤسز کو مسمار کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے زیر آب علاقے میں پہلی بار کارروائی کی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی فارم ہاؤسز کو منہدم کیا گیا ہے Illegal farmhouses in flooded areas in Noida were demolished۔
لینڈ ریکارڈ محکمہ کے او ایس ڈی پرسون دویدی نے بتایا کہ یمنا کے زیر آب علاقے میں کوئی پکی تعمیر نہیں کی جا سکتی ہے لیکن یہاں پر تیزی سے فارم ہاؤس بنائے گئے اور اب بھی جاری ہے۔ اتھارٹی ورک سرکل نائن، اتر پردیش آبپاشی محکمہ کے تقریباً 100 عملہ افسران اور پانچ جے سی بی مشینوں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ اتھارٹی کے مطابق خالی ہونے والی زمین کی قیمت 50 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔