اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Construction of Parkمرادآباد میں رام گنگا ندی کے کنارےغیر قانونی طور پراٹل پارک کی تعمیر - غیر قانونی طورپر پارک کی تعمیر

مرادآباد لال مسجد کے مفتی قاسم کلیمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد کٹگھر کے علاقے میں رام گنگا ندی پر ریت کے کناروں کے ساتھ پل بنا کر اس پر گولڈن ایئر پرائم منسٹر اٹل بہاری واجپائی پارک کی تعمیر کی گئی ہے۔Construction of a park on the banks of the Ramganga river

اٹل پارک کی تعمیر
اٹل پارک کی تعمیر

By

Published : Dec 6, 2022, 9:19 AM IST

اٹل پارک کی تعمیر

یوگی حکومت اتر پردیش میں غیر قانونی تعمیرات کو لے کر سختی دکھا رہی ہے، یوگی حکومت نے اراضی مافیا کے خلاف مہم چلا کر غیر قانونی قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرایا ہے۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام پر جس پارک کی تعمیر کی گئی ہے وہ سراسر غلط ہے۔مرادآباد لال مسجد کے مفتی قاسم کلیمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد کٹگھر کے علاقے میں رام گنگا ندی پر ریت کے کناروں کے ساتھ پل بنا کر اس پر گولڈن ایئر پرائم منسٹر اٹل بہاری واجپائی پارک کی تعمیر کی گئی ہے ،یہ پارک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔Construction of a park on the banks of the Ramganga river

مفتی قاسم نے کہا کہ یوگی حکومت جس طرح اتر پردیش میں لینڈ مافیا کے خلاف مہم چلا کر غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلا رہی ہے، کیا مراد آباد میونسپل کارپوریشن اٹل بہاری واجپائی پارک پر بھی بلڈوزر چلا دے گی؟

این جی ٹی کورٹ کے مطابق کسی بھی ندی کے کنارے کوئی تعمیر نہیں کی جا سکتی ہے، اس کے باوجود مراد آباد میں رام گنگا ندی کے کنارے ریت کے کناروں سے دریا پر پل بنا کر غیر قانونی پارک بنا دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details