اردو

urdu

ETV Bharat / state

Removal Of Illegal Taxi Stands In Barabanki: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز ہٹائے گئے، مسافر پریشان - وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سخت ہدایت

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سخت ہدایت CM Yogi Strict Instructions پر بارہ بنکی کے شہری علاقوں میں موجود غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز کو ہٹانے کا عمل Removal Of Illegal Taxi Stands شروع کیا جا چکا ہے۔ شہر سے ٹیکسی اسٹینڈز ہٹنے سے ٹریفک نظام تو بہتر ہوا ہے لیکن اس سے مسافروں کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Removal Of Illegal Taxi Stands In Barabanki: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز ہٹائے گئے، مسافر پریشان
Removal Of Illegal Taxi Stands In Barabanki: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز ہٹائے گئے، مسافر پریشان

By

Published : May 31, 2022, 4:28 PM IST

بارہ بنکی:ٹریفک نظام اور روڈ سیفٹی کے مسئلے پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کا اثر اترپردیش کے بارہ بنکی میں 24 گھنٹوں کے درمیان ہی نظر آنے لگا ہے۔ شہر میں جتنے بھی غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز تھے، ان کو ہٹا دیا گیا Illegal Auto Taxi Stands Removed In Barabanki ہے اور انہیں دوسری جگہ شفٹ کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ شہر سے ٹیکسی اسٹینڈز ہٹنے سے ٹریفک نظام تو بہتر ہوا ہے لیکن اس سے مسافروں کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز ہٹائے گئے، مسافر پریشان

دراصل 18 مئی کو وزیراعلیٰ نے ٹریفک نظام کو بہتر کرنے اور روڈ سیفٹی کے مسئلے پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز کو 24 گھنٹوں کے درمیان شہر سے ہٹانے کی ہدایت دی تھی، ایسا نہ ہونے پر سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا تھا۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے اس پر عمل کرتے ہوئے شہر سے تمام غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈز کو ہٹا دیا۔ CM Yogi Strict Instructions To Remove Illegal Taxi Stands

بتایا جا رہا ہے کہ شہر سے دور ٹیکسی اسٹینڈز کو شفٹ کرانے کے لئے جگہ کی تلاش کی جا رہی ہے، جلد ہی نئی جگہ سے ٹیکسی اسٹینڈز چالو ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی مستعدی کا اثر شہر میں واضح طور پر نظر تو آ رہا ہے، لیکن اس سے مسافروں کی پریشانی میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ مسافر ٹیکسی نہ ہونے سے پریشان ہیں۔ تمام روٹز پر روڈویز بسوں کی تعداد ناکافی ہونے سے مسافر کافی پریشان نظر آ رہے ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ کیا کارروائی کرتی ہے اور مسافروں کی پریشانیوں کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے۔ Taxi Stands Removed In Barabanki

ABOUT THE AUTHOR

...view details