اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش، ایک گرفتار - گرفتار مجرم پہلے ہی اسلحہ بنانے کے جرم میں جیل جا چکا ہے اور اس پر 11 مقدمات درج ہیں

امروہہ کے تھانہ دھنورا پولیس نے غیر قانونی اسلحہ ساز فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور تیار کردہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

illegal arms factory uncovered, one arrested in amroha uttar pradesh
امروہہ میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش، ایک گرفتار

By

Published : Sep 14, 2020, 11:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹنڈا کے حکم پر پولیس اسٹیشن دھنورا نے مجرموں کے خلاف مہم کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

دھنورا پولیس نے اسلحہ سازی کے ایک غیر قانونی کارخانے کا پردہ فاش کیا اور زبیر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

امروہہ میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش، ایک گرفتار

پولیس نے گاؤں پاکر پور نیو کالونی امروہہ روڈ پر ایک بند جگہ پر ملزمین کے ذریعہ چلائی جارہی غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مارا، تب زبیر کو موقع سے غیر قانونی اسلحہ بناتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور مزید اسلحہ برآمد کیا گیا۔

امروہہ میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش، ایک گرفتار

اس میں کارتوس اور اسلحہ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار مجرم پہلے ہی اسلحہ بنانے کے جرم میں جیل جا چکا ہے اور اس پر 11 مقدمات درج ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج کر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details