اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Arms Factory Busted: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش، 4 گرفتار

مظفرنگر ایس پی دیہات نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ17 مئی کی رات کو مظفر نگر کے تھانہ شاہ پور پولیس نے بسی نہر کے قریب کھنڈ سے غیر قانونی طریقہ سے اسلحہ فیکٹری چلاتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے ان کے قبضے سے پانچ دیسی پسٹل، دو طمنچے، کارتوس، طمنچے، اور اسلحہ سازی میں استعمال ہونے والے اشیا کو بر آمد کیا۔ Illegal Arms Factory Busted, 4 arrested

By

Published : May 19, 2022, 7:57 AM IST

اسلحہ فیکٹری
اسلحہ فیکٹری

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی شاہ پور پولیس نے غیر قانونی پسٹل بنانے والی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کیا،گرفتار شدہ افراد کے قبضہ سے پولیس نے پانچ دیسی پسٹل، دو طمنچے، کارتوس، اور اسلحہ سازی میں استعمال ہونے والے اشیا کو بر آمد کیا۔ Illegal Arms Factory Busted, 4 arrested- مظفرنگر ایس پی دیہات نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ17 مئی کی رات کو مظفر نگر کے تھانہ شاہ پور پولیس نے بسی نہر کے قریب کھنڈر سے غیر قانونی طریقہ سے اسلحہ فیکٹری چلاتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے ان کے قبضے سے پانچ دیسی پسٹل، دو طمنچے، کارتوس، طمنچے، اور اسلحہ سازی میں استعمال ہونے والے اشیا کو بر آمد کیا۔

غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

انہوں نےمزید کہا کہ ملزمین آرڈر ملنے کے بعد اسلحہ فروخت کرتے تھے، انہوں نے بتایا کہ ملزمین اس سے قبل بھی متعدد معاملات میں جیل جاچکے ہیں،پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بقیہ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائی مظفرنگر ایس ایس پی پی کے ذریعے چلائی جانے والی مہم پتال کے تحت غیر قانونی اسلحہ بنانے والوں کے خلاف شکنجہ کسا جا رہا ہے اور اسی کو لے کر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:سہارنپور: اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش


ABOUT THE AUTHOR

...view details