ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ان کے بنانے کے اوزار برآمد کئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک نے آج یہاں بتایا کہ پولیس نے رانی گنج علاقے کے سندورا گاؤں میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فا ش کرتے ہوئے موقع سے ہتھیار بناتے وقت چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں پردیپ کمار، ارجن کمار پانڈے، صوبیدار سنگھ اور پھول چندر شامل ہیں۔