اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف

مرادآباد پولیس نے غیرقانونی اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس کاروبار میں ملوث چار لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

مرادآباد: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف
مرادآباد: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف

By

Published : Aug 4, 2021, 7:14 AM IST

Updated : Aug 4, 2021, 7:20 AM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد 'ایس ایس پی پون کمار' کی نگرانی میں چلائی جارہی جرائم کی روک تھام مہم کے تحت آج تھانہ سول لائن کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر غیر قانونی اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ موقع سے پولیس نے چار افراد کو بھی گرفتار بھی کیا۔

اس ضمن میں سٹی ایس پی امت آنند نے میڈیا کو بتایا کہ غیر قانونی طور سے اسلحہ فیکٹری چلانے والے گرفتار چاروں ملزمین مرادآباد کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار ملزمین سے پاس سے پولیس کو بڑے تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:
کانپور: تین اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار

فی الحال پولیس گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، پولیس کو اس معاملے میں بڑے انکشاف کی امید ہے۔

Last Updated : Aug 4, 2021, 7:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details