مرادآباد:ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی ہیمنت کٹیار کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے مرادآباد تھانہ مغلپورا نے علاقے میں چل رہی ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کیا۔ پولیس نے فیکٹری میں غیر قانونی اسلحہ بنا رہے سبھی ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ Illegal Arms Factory Busted In Moradabad
مرادآباد ایس ایس پی ہی ہیمنت کٹیار نے معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس غیر قانونی فیکٹری سے اسلحہ بنانے والی مشینوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس معاملے میں تقریبا 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمین کے خلاف پہلے بھی کئی تھانوں میں کئی مقدمے درج ہیں۔ ملزمین کے پاس سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ Illegal Arms Factory Busted In Moradabad