کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور کے کلیان پور علاقے میں واقع آئی آئی ٹی کے کے پی ایچ ڈی طالب علم نے نامعلوم وجوہات سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ منگل کی دیر رات ہال نمبر آتھ کے ایک طالب علم نے ادارے کے سیکورٹی سیکشن کو فون کر کے بتایا کہ پی ایچ ڈی اسکالر پرشانت سنگھ کا کمرہ اندر سے بند ہے اور کئی بار دستک دینے کے بعد بھی اندر سے کوئی جواب نہیں دے رہا ہے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ادارے کے منجمنٹ نے زبردستی دروازہ کھولا تو پرشانت کو چادر کے سہارے چھت سے لٹکا ہوا پایا۔ طالبہ کو فورا صحت مرکز لے جایا گیا جہاں آن کال ڈاکٹرنے اسے مردہ قرار دےدیا۔IIT Student Commits Suicide
واقعہ کے فورا بعد پولیس فورنسک ٹیم ادارے پہنچی اور جانچ کاآغاز کیا۔ خودکشی کے پیچھے ممکنہ وجوہات کا پتہ لگانے کی پولیس کوشش کررہی ہے۔آئی آئی ٹی کے ترجمان نے بتایا کہ متوفی طالب علم نے مکینیکل انجینئرنگ میں 2021 میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے سے پہلے آئی آئی ٹی کانپور سے ہی سال 2019 میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔