کووڈ 19 اور دیگر جراثیم سے بچنے کے لیے آئی آئی ٹی کانپور نے کچھ وقت پہلے این 95 ماسک کی ایجاد کی تھی جو بازار میں جراثیم کو روکنے کے لیے سب سے کارگر مانا جاتا ہے لیکن بازار کی کالابازاری کی وجہ سے اس کی کوالٹی میں کئی طریقے کے سمجھوتے کر دیے گئے۔
جس سے ماسک کا معیار کمزور ہو گیا۔ معیار کمزور ہونے کی وجہ سے ماسک بنانے کا مقصد فوت ہونے لگا تھا۔
اسی لیے آئی آئی ٹی کانپور نے اب خود اپنے یہاں ایک پلانٹ لگایا ہے جس میں تقریباً 25 ہزار ماسک ہر روز تیار کیے جائیں گے۔ اس ماسک کی خصوصیت یہ ہوگی کہ اس میں لگایا گیا سارا مٹیریل کوالٹی کے اعتبار سے اعلیٰ سطح کا ہوگا جو پورے طریقے سے بیکٹریا سے محفوظ رکھنے میں کارگر ثابت ہوگا۔