اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا نظم 'ہم دیکھے گے' پڑھنے پر تحقیقات ہوگی؟ - iit kanpur administration

آئی آئی ٹی کانپور فیکلٹی کے ایک ڈاکٹر نے معروف نظم 'ہم دیکھے گے' کی ویڈیوں بنائی اور دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ نظم ہندو مخالف ہے، جس کے بعد ادارے نے جانچ کے احکامات صادر کیے۔

iit kanpur to probe faiz ahmad faiz's famous nazm hum deekhege
کیا نظم 'ہم دیکھے گے' پڑھنے پر تحقیقات ہوگی؟

By

Published : Jan 3, 2020, 11:08 PM IST

بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران آئی آئی ٹی کانپور اُس وقت سرخیوں میں آیا جب 17 دسمبر کو طلباء نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک احتجاج کیا جس میں فیض احمد فیص کی ایک مقبول نظم 'ہم دیکھے گے' اجتماعی طور پر پڑھی گئی جس کے بعد تنازعہ شروع ہوا۔

نظم کے کچھ الفاظ کی غلظ تشہیر کر کے اس نظم کو ہندو مخالف قرار دیا گیا اور متعدد دائیں بازوں کے رہنماؤں و کارکنوں نے اس کی خوب غلط تشہیر کی۔

کیا نظم 'ہم دیکھے گے' پڑھنے پر تحقیقات ہوگی؟

آئی آئی ٹی کانپور کے ایک ڈاکٹر واسی شرما نے اس کا ویڈیو بنا لیا تھا اور اس ویڈیو کو ہندو مخالف بتایا۔ احتجاج میں پڑھی جارہی نظم کا پاکستان کنکشن بھی جوڑ دیا گیا۔

انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک شکایتی تحریر بھی آئی آئی ٹی کانپور ایڈمنسٹریشن کو سُپرد کی۔ بعدازاں آئی آئی ٹی کانپور ایڈمنسٹریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی قیادت میں جانچ کمیٹی تشکیل دی۔ تاہم ائی ائی ٹی کانپور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ فیص احمد فیص کی نظم کی تحقیقات نہیں کریں گے بلکہ طلباء کے احتجاج کی تحقیقات کرے گے۔

واضح رہے کانپور آئی آئی ٹی میں تقریبا سات ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details