اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فیض احمد فیض کی نظم کی جانچ ہوگی' - فیض احمد فیض

اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے' پر ہندو مخالف ہونے کے الزامات کے بعد کانپور آئی آئی ٹی نے ایک ٹیم تشکیل دے کر جانچ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

نظم کی جانچ ہوگی
نظم کی جانچ ہوگی

By

Published : Jan 1, 2020, 11:11 PM IST

آئی آئی ٹی کانپور میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران طلبہ کی جانب سے اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی مشہور نظم 'ہم دیکھں گے لازم ہے، ہم بھی دیکھیں گے' گانے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

نظم کی جانچ ہوگی

آئی آئی ٹی کے چند فیکلٹیز کا الزام ہے کہ یہ نظم 'ہندو مخالف ہے' تا ہم کمیٹی اس نظم کی جانچ کرےگی کہ کیا واقعی یہ نظم ہندو مخالف ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ یہ نظم معروف شاعر فیض احمد فیض نے 1979 میں اس وقت کے پاکستانی حکمراں ضیأالحق اور وہاں کے فوجی حکومت کےخلاف طنز کرتے ہوئے لکھی تھی۔
فیض احمد فیض کو انقلابی شاعر کہا جاتا ہےاور ان ہی وجوہات کی وجہ سے وہ برسوں تک جیل میں بھی قید رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details