اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی آئی ٹی کانپور نے خبروں کی تردید کی - ان خبروں کی سختی سے تردید کی

آئی آئی ٹی کانپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیندر اگروال نے میڈیا میں آئی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہےجس میں کہا گیا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ نے یہ تحقیقات شروع کردی ہے کہ معروف شاعر فیض احمد فیض کی ایک نظم ہندو مخالف ہے یا نہیں۔

آئی آئی ٹی کانپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیندر اگروال
آئی آئی ٹی کانپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیندر اگروال

By

Published : Jan 2, 2020, 10:27 PM IST

ڈپٹی ڈائریکٹر منیندر اگروال نے کہا کہ یہ ایک گمراہ کن بات ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں چند لوگوں کی جانب سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ طلبأ نے سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں چند نظمیں پڑھی گئیں تھیں جس کے سوشل میڈیا پر چند پوسٹ ڈالے گئے جو اشتعال انگیز بتائے گئے تھے۔

منیندر اگروال کا کہنا ہے کہ ان ہی تمام شکایات پر غور کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران آئی آئی ٹی کانپور کے طلبہ نے معروف شاعر فیض احمد فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے، لازم ہے ہم بھی دیکھیں گے' کو پڑھا تھا، جس کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ افراد نے مذکورہ نظم کو ہندو مخالف قرار دیتے ہوئے اعتراض کیا تھا۔

آئی آئی ٹی کانپور کے طلبہ کے جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کی حمایت میں کیمپس میں مظاہرے کے دوران 17 دسمبر کو شاعر فیض احمد فیض کی مشہور نظم 'ہم دیکھیں گے' گائے تھے، جس کے بعد ہندو پسند تنظیم سے وابستہ افراد نے اس نظم کو ہندو مخالف قراردیا تھا جس کے بعد آئی آئی ٹی کانپور کی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فوراً ایک کمیٹی تشکیل دے کر جانچ کا حکم جاری کر دیا۔


آئی آئی ٹی کانپور کے نائب ڈائریکٹر منیندر اگروال نے مظاہرے کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ آئی آئی ٹی کے تقریبا 300 طلبہ نے کیمپس کے اندر پر امن احتجاج کیا تھا۔ کیوں کہ دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے انہیں کیمپس کے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کی قیادت میں ایک چھ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملے کی جانچ کرے گی۔ تا ہم کچھ طلبہ سے پوچھ گچھ ہوئی ہے جبکہ چند دیگر سے میزید پوچھ گچھ کی جائے گی، فی الحال کیمپس میں تعطیل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details