غازی آباد: اترپردیش کے صاحب آباد میں پولیس کی جانب سے ریستوراں مالک کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے Police accused of harassing restaurant owner آیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ہولی کے روز کھانا لینے کے لیے کچھ پولیس اہلکار صاحب آباد میں واقع آشیش پانڈے کے ریسٹورنٹ کے پہنچے اور ہارن بجایا۔ ریسٹورنٹ میں بھیڑ ہونے کی وجہ سے ریسٹورنٹ مالک نہیں سن سکا جس سے مشتعل پولیس اہلکاروں نے ریسٹورنٹ مالک پر صارفین کو شراب دینے کا الزام لگاکر تھانے میں 21 مارچ بند کردیا۔
اس سلسلے میں متاثرہ کی بیوی پرتیبھا پانڈے نے بتایا کہ واقعے کے بعد وہ منگل کی صبح صاحب آباد پولیس اسٹیشن پہنچی اور تھانہ انچارج سے اپنے شوہر کا قصور پوچھا تو پہلے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ آشیش پانڈے کا کسی سے جھگڑا ہوا ہے، اسی جرم میں اسے حوالات میں رکھا گیا ہے، جس کے بعد پرتیبھا نے دوسرے فریق کی شکایت کی کاپی مانگی تو اسے نہیں دکھایا Restaurant Owner Blamed the police گیا۔