فرخ آباد میں گزشتہ دنوں اپنے کچھ مطالبات کے لیے انتظامیہ پر دباؤ بنانے کے مقصد سے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے بہانے سبھاش باتھم نے گاؤں کے 23 چھوٹے بچوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ اس نے بچوں کو اپنی قید سے رہا کرنے کے عوض میں فی بچہ ایک کروڑ روپے کے حساب سے 23 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس کے انکاؤنٹر میں سبھاش ہلاک ہوگیا جبکہ گاؤں والوں نے اس کی بیوی روبی کو پتھر سے مار ما رکر ہلاک کردیا۔
جس کے بعد اب کانپور کے آئی جی موہت اگروال نے اس کی بیٹی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے، فی الحال گوری باتھم کی دیکھ بھال کانسٹیبل رجنی کررہی ہیں۔