لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے وزیراعظم کو خط لکھ کر عازمین حج کو سعودی عرب میں آنے والی پریشانیوں کے بارے میں توجہ مبذول کرانے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اکیس سو ریال ہر ایک عازمین حج کو خرچ کے لیے نہ دینا تعجب خیز ہے۔ حج 2023 کے لیے درخواست جمع کرنے کا اعلان تقریبا چار مہینے تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے سبھی کام میں تاخیر ہوئی۔ تین برس سے سینٹر حج کمیٹی کا تشکیل نہ ہونا تعجب خیز ہے۔ عازمین حج کو سعودی عرب میں ٹھہرنے کے لئے بلڈنگ دیکھنے کا کام نہ کئے جانے کی وجہ سے اب سعودی عرب میں عازمین کو بے پناہ دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ یہ حج کمیٹی کی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایئر لائنز کے انتخابات کا عمل تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے وزیراعظم کی پارلیمانی حلقہ بنارس کو امبارگیشن پوائنٹ بنایا گیا تھا لیکن گو فرسٹ ائیر لائن کی سروس بند ہو گئی، جس کی وجہ سے اب مشرقی اترپردیش کے عازمین کو لکھنؤ آنا پڑ رہا ہے، یہ بہت پریشان کن ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ہم سب سبھی مذاہب کا احترام کی بات کرتے ہیں۔ حج جیسے مقدس کام میں بھی اس طرح کی لاپرواہی سمجھ سے پرے ہے۔