اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iftar Party اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام - علی گڑھ خبر

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے روایتی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، روایتی افطار پارٹی کے ذریعہ ملک میں نفرتوں کی دیواروں کو توڑ کر مل جل کر رہنے اور اتحاد کا پیغام دیا گیا۔

افطار پارٹی کا اہتمام
افطار پارٹی کا اہتمام

By

Published : Apr 18, 2023, 9:49 AM IST

افطار پارٹی کا اہتمام

علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی ’اولڈ بوائز ایسوسی ایشن’ کی جانب سے اولڈ بوائز لاج میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی میں یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ، عہدیدار، سابق طلباء کے ساتھ چند برادران وطن نے شرکت کی، افطار کے بعد روزہ داروں نے نماز ادا کی۔ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سکریٹری ڈاکٹر اعظم میر نے افطار پارٹی کے تعلق سے بتایا کہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے علیگڑھ کے ذمہ دران، اے ایم یو طلباء، اساتذہ اور عہدیداران نے ایک ہی چھت کے نیچے روزہ افطار کیا اور کھانا بھی کھایا، انہوں نے کہا کہ افطار میں تقریباً 1500 لوگوں نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اعظم میر نے بتایا کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں امن کی فضا قائم رہے، ملک ترقی کرے، سب مل جل کر ایک ساتھ رہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو نفرتوں کا بازار گرم کیا جارہا ہے اسے ختم کرکے محبت کی شمع جلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سیاسی مفاد کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں، تاہم ملک کے عوام کو چاہیے کہ وہ سیاسی رہنماؤں کے بہکاوے میں آ ئے بغیر محبت کی فضا عام کرے۔ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن محبت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور آگے بھی یہ سفر جارہے گا۔
مزید پڑھیں:Ramadan 2023 مرادآباد میں افطار پارٹی کا اہتمام
اس افطار پارٹی میں مولانا توقیر رضا نے بھی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ یہاں آکر ہمیں بہت خوشی ہوئی، کچھ پرانے دوستوں سے بھی ملاقات ہوئی اور یہ رمضان کی ہی برکت ہے کہ اس طرح کی خوبصورت اور محبت والی عوام ایک ساتھ ایک جگہ دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو ہمیشہ بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details