اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے مال ایوینیو میں واقع درگاہ حضرت محمد نبی رضا شاہ المعروف دادا میاں میں ہر سال رمضان المبارک کی 24 تاریخ کو روزے داروں کو افطار کرایا جاتا تھا، لیکن اس بار ایسا نہیں ہو سکا۔
وبائی مرض کورونا کے سبب یوپی حکومت نے مساجد میں ایک وقت میں صرف پانچ افراد کو عبادت کرنے کی اجازت دی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران درگاہ دادا میاں کے ترجمان محمد عارف نے بتایا کہ ہمارے بزرگوں کا ہمیشہ سے یہی دستور رہا ہے کہ تن من دھن سے خدمت خلق کے لیے کام کرتے رہیں۔ بزرگوں نے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو برقرار رکھا۔