اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی صوبے کی سیاست اب گرم ہونے لگی ہے۔ سبھی سیاسی پارٹیاں 2022 کے انتخابات کے لیے میٹنگ کر رہی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں کے سینئر لیڈروں نے اپنی امیدواری کا دم بھرنا شروع کر دیا ہے۔ مرادآباد میں اترپردیش کانگریس سیوا دل کے جنرل سیکرٹری صغیر سعید نے مرادآباد سے اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارٹی نے عوام کی خدمت کا دیا تو ضرور ان کی امیدوں پر اتروں گا: صغیر سعید
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیوں کے رہنما تیاری میں لگ گئے ہیں. اس ضمن میں مرادآباد میں کانگریس سیوا دل کے کارکنان کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں صغیر سعید کو امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
پارٹی نے عوام کی خدمت کا دیا تو ضرور ان کی امیدوں پر اتروں گا: صغیر سعید
مزید پڑھیں: 'اترپردیش میں آنے سے ڈر لگتا ہے'
مہنگائی اور بے روزگاری موجودہ سرکار کو آنے والے وقت میں سبق سکھائے گی اور کانگریس ریاست اور مرکز میں اپنی حکومت بنائے گی۔