ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں جمعیت العلماء ہند کی جانب سے منعقد دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوا، دیوبند کے عید گاہ میدان میں منعقد اس اجلاس کا اختتام معروف دینی درسگاہ دار العلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی کی دعا پر ہوا۔
مذکورہ اجلاس کی صدارت جمیتہ العماء کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کی، جب کہ نظامت کے فرائض مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیة علماءہند نے انجام دیا۔Those Who Don't Like Us Should Leave the Country, says Madani
اجلاس کے آخری دن کئی اہم تجاویز منظور ہوئیں، ان تجاویز میں خاص طورپر دستوری حقوق سلب کرنے، یکساں سول کوڈ نافذ کرنے،گیان واپی مسجد اور متھرا عید گاہ، اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ہندی زبان اختیار کرنے سے متعلق تجاویز شامل ہیں، نیز ایک اعلامیہ یہ بھی جاری کیا گیا جس میں ملک کے مسلمانوں کو خوف، مایوسی اور جذباتیت سے دور رہ کر اپنے مستقبل کی تعمیر کی جانب گامزن ہونے کا مشورہ دیا گیا، نیز اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ وطن عزیز سے محبت اور اس کے لیے قربانی دینے کے لئے مسلمان ہر وقت تیار ہیں اور وہ اس سلسلے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔